اگلے 5 سالوں میں پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداواری کی گنجائش 130 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی: ایرانی وزیر تیل

تہران، ارنا – ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ 1404 تک ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداواری کی گنجائش 130 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔

یہ بات بیژن زنگنہ  نے آج بروز اتوارعشرہ فجر کی مناسبت سے منعقدہ ایک ٹی وی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ملک میں تیل و گیس کی صنعت کی کامیابیوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے سالوں کے دوران تیل اور گیس کی صنعت میں نمایاں ترقی ہوئی ہے اور آج پیٹرو کیمیکل کی صنعت کے شعبے میں ایران خطے میں پہلی پوزیشن پر ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پابندیوں کے دوران میں پیٹروکیمیکل کی صنعت نے ملک کی آمدنی میں بہت مدد کی۔

وزیر تیل نے مزید کہا کہ ملک کے 95٪ لوگ قدرتی گیس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور فی الحال تقریبا 99٪ شہروں اور 86٪ دیہاتوں قدرتی گیس کا استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے ملک کے گیس کے ذخائر کے فروغ کے بارے میں کہا کہ ملک کے گیس کے ذخائر تقریبا 9 کھرب مکعب میٹر (انقلاب سے پہلے) سے بڑھ کر 33 کھرب مکعب میٹر تک پہنچ گئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha