30 جنوری، 2021 8:38 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84204800
0 Persons
ایران دنیا میں منشیات کیخلاف لڑنے کا علمبردار ہے

لندن، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد جرائم اور منشیات کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے نام میں ایک خط میں گزشتہ عیسوی سال کے دوران، انسداد منشیات سے متعلق ایران کی کارکردگی کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ ایران منشیات کیخلاف لڑنے کا عملبردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق، "کاظم غریب آبادی" نے اس خط میں متعلقہ بین الاقوامی اداروں اور دیگر ممالک کیجانب سے انسداد منشیات سے متعلق اپنے فرائض پر عمل نہ کرنے کی تنقید کی اور ان سے اپنا رویہ بدلنے اور اسے سدھارنے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حساس ادروں کے اہلکاروں کی کوششوں سے 2020 میں اندروں ملک اور سرحدوں میں 1147 ٹن سے زائد مختلف قسم کی منشیات ضبط کر لی گئیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

غریب آبادی نے کہا کہ ضبط کرلی گئیں منشیات کی سب سے بڑی مقدار افیون سے متعلق تھی جو 916 ٹن تھا اور پکڑی جانے والی دیگر منشیات کی مقدار 107 ٹن بھنگ، 27 ٹن مارفین، 31 ٹن ہیروئن، 20 ٹن کرسٹال اور 44 ٹن دیگر منشیات تھی۔

انہوں نے کہا کہ 2020 کے دوران، ایرانی انسداد منشیات فورسز اور منشیات اسمگلروں کے درمیان 2851 مسلح جھڑپیں ہوئی تھیں جس کے نتیجے میں 2196 منشیات بانٹنے کے گروہ اور نٹ ورکس تباہ ہوگئے؛ اس کے علاوہ ان جھڑپوں کے دوران 10 ایرانی اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha