30 جنوری، 2021 5:05 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84204598
0 Persons
بھارتی محکمہ خارجہ کے عہدیدار کی عراقچی سے ملاقات

تہران، ارنا- ایران کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی محکمہ خارجہ میں ڈائریکٹر مینجر برائے مشرق وسطی کے امور نے  نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور کیساتھ ملاقت کی۔

تفصیلات کے مطابق، "جی پی سنگھ" جو تہران- دہلی کے درمیان سیاسی مذاکرات کے مقصد سے ایران کا دورہ کیا ہے، نے آج بروز ہفتے کو "سید عباس عراقچی" سے ملاقات کی۔

اس موقع پر بھارتی محکمہ خارجہ کے دائریکٹر مینجر برائے مشرق وسطی کے امور نے سیاسی مذاکرات سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرنے کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے انعقاد سے پہلے سیاسی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کیلئے عراقچی کو دورہ بھارت کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بشمول ایران جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha