ایران، دنیا میں کار ایرباگ کنٹرول بورڈ ٹیکنالوجی کا حصول کرنے والا پانچواں ملک ہے

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کو کار ایرباگ کنٹرول بورڈ ٹیکنالوجی کا حصول کرنے میں دنیا کی پانچویں پوزیشن حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آج بروز ہفتے کو تہران میں 15 ویں بین الاقوامی آٹو پارٹس نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی وزیر برائے صنعت، تجارت اور کان کنی کے امور "علیرضا رزم حسینی" نے حصہ لیا تھا۔

اس موقع پر ایران کی ایک کمپنی میں تیار کردہ اندرونی ایرباگ کنٹرول بورڈ (ایئربگ) اور پانچویں نسل کا اے سی یو (کار کمپیوٹر) کی نقاب کشائی کی گئی۔

اس سے قبل، مذکورہ کمپنی میں بیگ، ڈیش بورڈز اور دیگر ائیر بیگ حصوں اور لوازمات تیار کیے جاتے تھے۔

واضح رہے کہ کنٹرول بورڈ (اے سی یو) انتہائی حساس اور حقیقت میں ائیر بیگ کے انتہائی اسٹریٹجک اجزاء میں سے ایک ہے، جو حادثات میں کھولنے یا نہ کھولنے کا حکم جاری کرتا ہے، اور ایرانی کروز کمپنی (ملک میں آٹو پارٹس تیار کرنے والا) ) اس پرزے کو مقامی بنانے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جاپان، جرمنی، چین اور امریکہ نے اس ٹیکنالوجی کو حصول کیا ہے اور اب  ایران بھی کار ایرباگ کنٹرول بورڈ ٹیکنالوجی کا حصول کرنے والا پانچواں ملک بن گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha