ایرانی ٹیم کی ایشین چیمپئن شپ تیراندازی مقابلوں کی شاندار کارکردگی

تہران، ارنا – ایرانی خواتین اور مردوں کی قومی ٹیم نےایشین چیمپئن شپ تیراندازی مقابلوں میں ایک سونے اور دو چاندی کے تمغوں کو حاصل کرلیا۔

ایشین چیمپئن شپ تیراندازی آن لائن مقابلوں کا 29 جنوری کو کویت کی میزبانی میں آغاز کیا گيا۔
خاتون ایرانی "ہانیہ رستمیان" نے ان مقابلوں میں 580 پوائنٹس کے ساتھ ایک سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
ایک اور خاتون ایرانی "گلنوش سبقت الہی"  ان مقابلوں میں 579 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن اور "مینا قربانی" بھی 576 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئیں۔
مردوں کی ٹیم میں "جواد فروغی" 587 پوائنٹس کے ساتھ بھارتی کھیلاڑی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
دوسرے ایرانی کھیلاڑيوں "وحید گل خندان اور سجاد پورحسینی" نے بالترتیب 581 اور 578 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور ساتویں پوزیشنوں کو اپنے نام کرلیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha