ایرانی خاتون عالمی کراٹے فیڈریشن کی تکنیکی کمیٹی کا رکن بن گئی

تہران، ارنا - ورلڈ فیڈریشن کے سربراہ کے حکم سے ایران خاتون 'اشرف امینی' عالمی فیڈریشن کی ٹیکنیکل کمیٹی کی رکن بن گئیں۔

ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے سربراہ آنتونیو اسپینوز نے اپنے ایک خط میں ، خواتین کراٹے فیڈریشن کے نائب سربراہ "اشرف امینی" ، کو ورلڈ کراٹے فیڈریشن کی تکنیکی کمیٹی کی ممبر کے طور پر مقرر کیا۔

تفصیلات کے مطابق تکنیکی کمیٹی کے چیئرمین کا تعلق آسٹریلیا سے ہیں اور سکریٹری کا تعلق برطانیہ سے ہیں۔ تکنیکی کمیٹی کے 10 ممبران ایران ، متحدہ عرب امارات ، جمہوریہ آذربائیجان ، اسپین ، مصر ، ناروے ، امریکہ ، جنوبی افریقہ ، سوئٹزرلینڈ اور ترکی  سے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha