ایران کو رواں ہفتے "اسپوٹنک وی" ویکسین کی پہلی کھیپ بھیج رہا ہے

ماسکو، ارنا – روس میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان روسی ویکسین "اسپوٹنک وی" کی خریداری اور مشترکہ تیاری کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیا گیا اور اس ویکسین کی پہلی کھیپ 4 فروری تک ایران بھیج دی جائے گی۔

یہ بات "کاظم جلالی" نے ہفتہ کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دوسری اور تیسری کھیپ بالترتیب 18 اور 28 فروری تک ہمارے ملک بھیج دی جائيں گی اور یہی عمل دونوں ممالک کے درمیان ہر دو ہفتوں اور ایک ماہ میں جاری رہے گا۔
جلالی نے کہا کہ ایران کی ویکسین کی پیداواری صلاحیت بھی زیادہ کی مبنی پر روس اور ایران متفق ہیں کہ ایران میں بھی یہ ویکسین مشترکہ طور پر تیار کی جانی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دس دنوں کے دوران ایرانی وزارت صحت کا ایک وفد ماسکو کا دورہ اور اس موضوع پر مذاکرات کریں گے۔
"اسپوٹنک وی" روس کی پہلی اینٹی کرونا ویکسین ہے جو ماسکو میں وزارت صحت سے متعلق گاملیا وائرولوجی سنٹر نے تیار کیا تھا جس میں (v) اسپوٹنک کے بعد انگریزی لفظ victory کی فتح کا پہلا خط ہے۔
یہ ویکسین روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (ایک سرکاری ایجنسی ہے جو سرمایہ کاری کے منصوبوں کو مالی اعانت دیتی ہے) کی شراکت سے تیار کی گئی تھی اور اگست 2020 میں اس کا اندراج کیا گیا تھا۔
اب تک  اس ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں تیار کی جا چکی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha