28 جنوری، 2021 11:56 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84202851
0 Persons
ایرانی سفیر کی پاکستانی وزیر کیساتھ ملاقات

اسلام آباد، ارنا – ایران میں تعینات پاکستانی سفیر نے سمندری کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات پاکستان کے وزیر برائے بحری امور 'سید علی حیدر زیدی' نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر 'سید محمدعلی حسینی' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

فریقین نے اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان بندرگاہوں اور سمندری شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔

انہوں نے  سرحدی گزرگاہوںکی تعداد میں اضافہ اور سرحدی منڈیوں کے قیام کے سائے میں سرحد پار کے تبادلے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے سمندری میدان میں دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کی ترقی پر زور دیا۔

پاکستانی وزارت برائے سمندری امور نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں ایرانی سفیر نے پاکستانی وزیر  برائے بحری امور سے ملاقات کرکے سرحدی منڈیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ علی حیدر زیدی نے یقین دلایا کہ پاکستانی حکومت ایران کے ساتھ تعاون کرنے اور سرحدی منڈیوں کے افتتاح میں سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

پاکستانی وزیر نے ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ اور دیرینہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے کثیر الجہتی تعلقات اور تمام شعبوں میں دوطرفہ فائدہ مند تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha