ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ شکست کو مت بھولیں: ظریف کا امریکی ہم منصب کو خطاب

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے امیکی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی زیادہ سے زیادہ شکست کو کبھی بھی فراموش نہ کریں۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے آج بروز جمعرات اپنے ٹوئیٹر پیج پر اپنے امریکی ہم منصب آنتونی بلنکن کو مخاطب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے میں امریکی خلاف ورزی کے باوجود اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ایرانیوں کو خوراک اور ادویات کی منتقلی روک دی ، اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر عمل کرنے والوں کی سزا دی۔ جبکہ ایران صرف جوہری معاہدے کے تحت اپنے نقصانات کی تلافی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آنتونی بلنکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر مکمل عمل کرے تو تو ، امریکہ بھی یہی کام کرے گا اور اسے طویل  المدتی اور مضبوط معاہدے کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

بلنکن نے کہا کہ ''ہم ابھی اس مرحلے میں نہیں پہنچ گئے ہیں اور ایران متعدد شعبوں میں اس معاہدے پر عمل پیرا نہیں ہے۔ انہیں اپنے وعدوں پر واپس جانا چاہیے ، اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے عمل کیا ہے یا نہیں۔"

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha