28 جنوری، 2021 4:22 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84202577
0 Persons
اس سال ملک کی غیر تیل برآمدات 28 بلین تھیں: ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ اس سال کے پہلے 10 مہینوں میں ملک کی درآمدات کی مقدار 30 ارب ڈالر تھی اور غیر تیل برآمدات کا حجم 28 ارب ڈالر تھا۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی وزارت جہاد زراعت کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اسلامی انقلاب کے بعد 42 برسوں میں خاص طور پر پچھلے تین سالوں میں عوام کی مزاحمت اور برداشت کا ذکر کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ معاشی جنگ میں عوام کا صبر اور مزاحمت ایرانی تاریخ میں بے مثال تھا۔

  انہوں نے مسلط کردہ معاشی جنگ کے دوران دشمن کے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان تین سالوں کے دوران ہمیشہ پریشان رہتے ہیں اور کوئی رات نہ تھی کہ سکون کے ساتھ سو سکوں۔ میرا احساس دفاع مقدس کے دوران کی طرح تھا۔

لیکن ان سب کے باوجود ہماری قوم نے مزاحمت کی ہے  اور تمام تر مشکلات کے باوجود اس سال کے پہلے 10 مہینوں میں ہماری درآمدات تقریبا 30 بلین ڈالر اور غیر تیل کی برآمدات  28 ارب ڈالر سے زیادہ تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha