28 جنوری، 2021 3:01 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84202496
0 Persons
ایران کا والی بال لیگ مقابلوں کی میزبانی کا مطالبہ

تہران، ارنا – ایرانی والی بال فیڈریشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے 2021 میں والی بال لیگ کے مقابلوں کی میزبانی کا مطالبہ کیا ہے۔           

یہ بات محمد رضا داورزنی نے آج بروز جمعرات ایک ریڈیو انٹرویو میں کہی۔

عالمی والی بال فیڈریشن نے کچھ دن پہلے اعلان کیا تھا کہ والی بال لیگ کا اگلا سیزن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مرکزی طور پر منعقد ہوگا۔ ان میچوں کا میزبان اور کھیلوں کی صحیح تاریخ ابھی بھی معلوم نہیں ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ عالمی والی بال فیڈریشن کو پیغام دیا ہے کہ اگر حالات اجازت دیں تو ہم والی بال لیگ کے مقابلوں کی میزبانی کیلیے تیار ہوں گے اور یقینا ٹورنامنٹ کے میزبان کا انتخاب کرونا کی وبا کے لحاظ سے ممالک کی شرائط کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

 انہوں نے قومی والی بال ٹیم کے نئے ہیڈکوچ ولادیمیر آلکنو کے کام کے آغاز کے حوالے سے کہا کہ روسی لیگ کے مقابلوں کا 11 اپریل کو اختتام پذیر ہوگی اور 12 اپریل کو تہران میں آئیں گے اور اپنے کام کا آغاز کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha