28 جنوری، 2021 1:57 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84202404
0 Persons
ایران اور جارجیا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے جارجیائی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور میں تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

محمد جواد ظریف نے آج جروز جمعرات اپنے جارجیائی ہم منصب 'دیوید زالکالیانی' سے  ٹیلیفون پر بات چیت کر کے باہمی تعاون اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ظریف نے اس ٹیلی فونک رابطے میں جارجیا کے وزیر خارجہ کی مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

تفصیلا کے مطابق، حالیہ دنوں میں جارجیائی وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے اور اب قرنطین میں ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے علاقائی دورے میں باکو اور ماسکو کا دورہ کیا ہے اور وہ آرمینیا کے دورے کے اختتام کے بعد تبلیسی کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ، ترک حکام سے مذاکرات کیلئے انقرہ کا دورہ بھی کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha