28 جنوری، 2021 12:44 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84202302
0 Persons
ظریف کی جارجیا کی صدر سے ملاقات

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے جارجیائی صدر سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

محمد جواد ظریف نے آج بروز جمعرات جو جارجیا کے دورے پر ہے، جارجیائی صدر محترمہ خاتون 'سالومہ رزروابیشویلی کے ساتھ ملاقات کی۔

ظریف نے کہا کہ اس دورے کا مقصد خطی ممالک کی مدد سے علاقائی کشیدگی اور تنا‏ؤ کی کمی اور پڑوسی ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو بڑھانا ہے۔۔

انہوں نے جارجیائی عہدیداروں سے اپنی مشاورت کے بارے میں کہا کہ ایران اور جارجیا کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور جارجیا کے ساتھ ٹرانزٹ کے میدان میں باہمی تعاون بہت اچھا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے علاقائی دورے میں باکو اور ماسکو کا دورہ کیا ہے اور وہ آرمینیا کے دورے کے اختتام کے بعد تبلیسی کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ، ترک حکام سے مذاکرات کیلئے انقرہ کا دورہ بھی کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha