یوریشین یونین کرنسی معاہدہ، تجارت کو ڈالر کی اجارہ داری سے ہٹاتا ہے

تہران، ارنا-  تہران چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے یوریشین اقتصادی یونین کے ممالک کے درمیان واحد کرنسی کے موضوع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک کرنسی معاہدہ کے استعمال سے تجارت ڈالر کی اجارہ داری سے نکل سکتی ہے جس سے تمام ممبر ممالک کو فائدہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار "مسعود خوانساری" نے ایران اور یوریشیا کے تعلقات سے متعلق منعقدہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے باعث دنیا میں تجارت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ، لوگوں کی آمدنی اور فلاح و بہبود میں اضافہ ہوا ہے۔

خوانساری نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی نے دنیا کے ملکوں کو ایک دوسرے سے جوڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کا دنیا کی قدیم ترین یونین ہے جس نے ان ممالک میں امن قائم کیا جو صدیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ برسرپیکارتھے اور اب ان کی معیشتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اب معاشی بحران کی وجہ سے برطانیہ کی علیحدگی مشکل ہوگئی ہے؛ اور اسی وجہ سے اس نے مسائل کے حل کے لئے سفارتی مذاکرات کے طریقہ کار کا سہارا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی ایشیاء میں، یوریشیا کے نام سے ایک اتحاد تشکیل دیا گیا تھا جو سیکیورٹی کے امور اور معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل ہے۔

خوانساری نے کہا کہ فی الحال ایران سے یوریشین یونین کے ممالک کو برآمدات کے حجم کی شرح 594 ملین ڈالر اور درامدات کے حجم کی شرح 366 ملین ڈالر ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یوریشین یونین کے درمیان آزاد تجارت کے عبوری معاہدے کا 27 اکتوبر سے آغاز کیا گیا۔

اس معاہدے کے نفاذ کے ایک سال بعد، ایران اور یوریشن رکن ممالک کیساتھ آزادانہ تجارت کے انتظامات کیے جائیں گے۔

اس عبوری تجارتی معاہدے میں 862 کی مختلف قسم مصنوعات شامل ہیں جن میں سے 360 قسم کی مصنوعات کو ایران سے یوریشن یونین میں برآمدات کی جاتی ہے اور باقی 502 قسم کی مصنوعات کو یوریشین یونین سے ایران میں برآمد ہوجائے گی۔

فی الحال، روس، بیلاروس، قازقستان، آرمینیا اور کرغزستان یوریشین یونین کے پانچ ممبر ہیں لیکن اس یونین نے 40 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کرلیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha