27 جنوری، 2021، 3:18 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84201322
T T
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کی آرمینیائی وزیر اعظم سے ملاقات

تہران، ارنا- آرمینیا کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے آج بروز بدھ کو آرمینیائی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق، "محمد جواد ظریف" نے یروان میں آرمینیائی حکام کیساتھ مذاکرات کے سلسلے میں آج بروز بدھ کو "نیکول پاشینیان" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ظریف نے اس سے پہلے اپنے آرمینیائی ہم منصب سے ملاقات کے دوران، تمام علاقائی ممالک بالخصوص آرمینیا کی قومی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے علاقے میں تمام قوموں کے حقوق کے احترم کی اہمیت کا ذکر کیا اور کہا کہ آرمینیا کی قومی سالیمت کا تحفظ، اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے علاقائی دورے میں باکو اور ماسکو کا دورہ کیا ہے اور وہ آرمینیا کے دورے کے اختتام کے بعد تبلیسی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ، ترک حکام سے مذاکرات کیلئے انقرہ کا دورہ بھی کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .