27 جنوری، 2021، 2:43 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84201268
T T
0 Persons
سوئٹزرلینڈ کی ایرانی تاریخی یادگاروں کو واپس کرنے کی تیاری

تہران، ارنا – ایران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے کہا ہے کہ ہم ایرانی تاریخی یادگاروں کو ملک میں شناخت کرنے اور واپس کرنے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بات "مارکوس لایتنز درل" نے بدھ کے روز ایرانی قومی میوزیم کے دورے اور اس کے سربراہ "جبرئیل نوکندہ" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے "قلایچی بوکان" اینٹوں کے مجموعہ کی واپسی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے ملک کے لئے بہت اہم اور اطمینان بخش ہے کیوںکہ ہمیں یقین ہے کہ اسمگلنگ اور چوری کی تاریخی اور ثقافتی یادگاروں کے تحفظ کا سوئٹزرلینڈ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
لایتنز نے دونوں ممالک کے میوزیم کے درمیان باہمی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہم عالمی امن کو یقینی بنانے میں میوزیم کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں ، اور سوئس سفارتخانہ دونوں ممالک کے عجائب گھروں کے مابین تعلقات اور تعاون کی ترقی کے لئے ضروری شرائط کی فراہمی کے لئے بھرپور کوشش کرے گا۔
نوکندہ نے "قلایچی بوکان" اینٹوں کے مجموعہ کی واپسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بوکان اینٹوں کا تعلق 900 سے 700 قبل مسیح سے ہے اور یہ ہماری دیرینہ ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ عمل ایران کی تاریخ کی بحالی کا ایک اہم حصہ ہے جس کی وجہ سے انسانی ورثے کے ایک حصے کے تحفظ کا باعث بنی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .