ایرانی جنوبی شہر اہواز میں 15ویں عالمی امیونولوجی اور الرجی کی کانفرنس کا آغاز

اہواز، ارنا – ایرانی جنوبی شہر اہواز میں 15ویں عالمی امیونولوجی اور الرجی کی آن لائن کانفرنس کا آغاز کیا گيا۔

یہ سائنسی کانفرنس آج سے شروع ہوئی ہے اور تین دن تک جاری ہے جس میں 21 ورچوئل سائنسی ورکشاپس کا قیام بھی شامل ہے جس میں تقریبا 1400 محققین شریک ہیں۔
کانفرنس کے دوران جاپان ، امریکہ ، سوئٹزرلینڈ اور ایران کے 11 سائنسی لیکچر کانفرنس کے دوران امیونولوجی کے شعبے میں 676 سائنسی مضامین پیش کیے جائیں گے۔
امیونولوجی اور الرجی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں پروفیسرز اور محققین کرونا وائرس کے میدان میں اپنی تازہ ترین مطالعات پیش کریں گے۔
کانفرنس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ علی اسدی راد نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس ایرانی میڈیکل یونیورسٹی میں ایرانی امونولوجی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha