پاکستان اور بھارت بیس بال فیڈریشنوں کے سربراہوں کی سعیدی سے ملاقات

تہران، ارنا- پاکستان اور بھارت کے بیس بال فیڈریشنوں کے سربراہوں نے ایران کی قومی اولمپک کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق، اس اجلاس میں ایران نیشنل اولمپک کمیٹی کے سکریٹری جنرل "کیکاوس سعیدی"، فیڈریشن آف اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سربراہ اور نیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر "محمد علی پور"، کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈائریکٹر "فرید فتاحیان"، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سربراہ اور ایشین کنفیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر "سید فاخر علیشاہ"، انڈین بیس بال فیڈریشن کے سربراہ "کاریشنا گارا مورتی"، پاکستان فیڈریشن کے ثقافتی امور کے ہیڈ "سید عمید کاظمی"، فیڈریشن آف اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری "حلیم شرعی" اور ایرانی بیس بال سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سربراہ "ہومن منصوریان"  شریک تھے۔

اس موقع پر ایران فیڈریشن آف اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا کہ ہم ایشین بیس بال کے عہددیداروں سے ملاقات کرکے مغربی ایشیا مقابلوں کی میزبانی کے خواہاں ہیں اور اس حوالے سے تعمیری مذاکرات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بیس بال اکیڈمی کے قیام، کوچوں کے تبادلے اور دوستانہ میچوں کے انعقاد کے حوالے سے بھی اچھے نتائج حاصل کیے ہیں؛ مجھے امید ہے کہ کمیٹی کے تعاون سے ہم مغربی ایشیا کے بیس بال مقابلوں کی میزبانی کر سکیں گے۔

اس موقع پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سربراہ نے کہا کہ مغربی ایشیا کے بیس بال مقابلوں کیلئے ایران کی میزبانی، اولمکپس مقابلوں میں حصہ لینے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔

دراین اثنا، انڈین بیس بال فیڈریشن کے سربراہ نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان ملک مغربی ایشیا کے بیس بال مقابلوں کی ایرانی میزبانی کی حمایت کرے گا۔

اس موقع پر سعیدی نے کہا کہ یقینی طور پر، قومی اولمپک کمیٹی، ایران کی میزبانی کے لئے ضروری مدد فراہم کرے گی، کیونکہ یہ واقعہ ایران میں اس میدان کی ترقی کا بہترین موقع ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha