سخت پابندیوں کے باوجود ایرانی سمندری صنعت متحرک اور فعال ہے

تہران، ارنا- ایرانی بندرگاہوں اور میری ٹائم آرگنائزیشن کے سی ای او نے امریکہ کیجانب سے شپنگ کمپنی کے سی ای او پر عائد پابندیوں کے رد عمل میں کہا کہ سخت سے سخت امریکی پابندیوں کے باوجود، ایرانی جہاز رانی کی صنعت، ہمارے ملاحوں اور دیگر عہدیداروں کی کاوشوں سے متحرک اور فعال ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے دور اقتدار کے آخری ہفتے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی شپنگ کمپنی کے سی ای او سمیت کچھ دیگر ایرانی عہدیداروں پر نئی پابندیاں عائد کردی تھیں۔

ایرانی بندرگاہوں اور میری ٹائم آرگنائزیشن کے سی ای او نے اس حوالے سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی شپنگ کمپنی کے سی ای او جو ملک میں بنیادی سامان اور ضروریات کی ترسیل کے ذمہ دار ہیں کا بائیکاٹ کرنے میں امریکی قانون شکنی کرنے والی حکومت کی معاندانہ کارروائی نے ایک بار پھر واضح طور پر ایرانی بہادر قوم کیخلاف ان کی دشمنی اور نفرت کا مظاہرہ کیا۔

محمد راستاد نے کہا کہ سخت سے سخت امریکی پابندیوں کے باوجود، ایرانی جہاز رانی کی صنعت، ہمارے ملاحوں اور دیگر عہدیداروں کی کاوشوں سے متحرک اور فعال ہے۔

انہوں نے ایرانی جہازرانی کی صنعت میں جد و جہد کرنے والے تمام افراد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha