ایران اور عمان کا معاشی اور بینکاری تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، ارنا- عمان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی اسٹنٹ بینک کے سربراہ نے عمانی وزیر خارجہ کیساتھ ایک ملاقات میں معاشی اور بینکاری کے تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، "عبدالناصر ہمتی" نے آج بروز منگل کو "سید بدر بن حمد" کیساتھ ایک ملاقات میں معاشی اور بینکاری کے شعبوں میں باہمی تعلقات بڑھانے پر زور دیا

اس موقع پر عمانی وزیر خارجہ نے علاقے میں ایران کی پوزیشن اور اس کے اہم کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی تقویت کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے دوران، ایران کے دورے پر آئے ہوئے عمانی وزیر برائے صنعت اور تجارت نے ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ کیساتھ ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور بینکاری تعلقات میں آسانی لانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عبدالناصر ہمتی، عمانی حکام کی دعوت سے آج بروز منگل کو دارالحکومت مسقط پہنچ گئے۔

اس دورے کا مقصد، نئی بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر دونوں ملکوں کے معاشی اور بینکاری تعلقات کی تقویت سے متعلق مذاکرات کرنا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha