ایران چوتھی بار کیلئے APDIM بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین بن گیا

تہران، ارنا- ایران کو چوتھی مرتبہ ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ (اے پی ڈی آئی ایم) کی گورننگ کونسل برائے ایشین اینڈ پیسیفک سنٹر کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیاء اور بحر الکاہل (ای ایس سی اے پی) سے وابستہ اے پی ڈی آئی ایم گورننگ کونسل کا پانچواں اجلاس اج بروز منگل کو اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل اور ای ایس سی اے پی کے ایگزیکٹو سکریٹری "آرمیڈا آلیسجابانا" کی موجودگی میں انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں، اے پی ڈی آئی ایم گورننگ کونسل کے ممبران نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اے پی ڈی آئی ایم گورننگ کونسل کا سربراہ منتخب کیا۔

اس کے علاوہ، شریک ممبران نے نائب ایرانی وزیر برائے اقتصادی امور اور پروگرام اور بجٹ کوآرڈینیشن "سید حمید پور محمدی" کو اے پی ڈی آئی ایم گورننگ کونسل میں بطور چیئرمین اور ترکی کو بطور ڈپٹی چیئرمین منتخب کر لیا۔

محمدی پور نے اس اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ترقیاتی پروگراموں کو بڑھانے میں تباہی کے خطرات کو کم کرنے کے اہم کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کورونا وبا کا مقابلہ کرنے میں ای ایس سی اے پی ممبروں کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کی ترقی پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha