کورونا کے باوجود ایرانی سمندری جانوروں کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ

تہران، ارنا -  ایران کی سمندری فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 مہینوں میں ایرانی سمندری جانوروں کی برآمدات کی شرح  114 ہزار ٹن (ع 399 ملین ڈالر) تھی جو مالیت کے لحاظ سے 6 فیصد اور ویٹ کے لحاظ سے 4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایران کی سمندری فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل "عیسی گلشاہی" نے منگل کے روز ارنا کے نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کے پہلے 10 ماہ میں 399 ملیں ڈالر سمندری مصنوعات بیرون ملک میں برآمد کی گئیں جو مالیت کے لحاظ سے 6 فیصد زیادہ ہے۔

گلشاہی نے بتایا کہ خشک مچھلی کی برآمدات کی مقدار تقریبا  18ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے جس کی تخمینی قیمت 18 ملین ڈالر ہے اور 1399 کو عمان ، میانمار اور ملائشیا ملک کی نئی مارکیٹوں میں شامل ہیں

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha