شامی معاشی کارکنوں کا ایران کیساتھ مشترکہ بینک کا مطالبہ

تہران، ارنا - شامی معاشی کارکنوں اور کاروباری افراد نے سامان کے تبادلے کیلیے تہران اور دمشق کے مابین مالیاتی لین دین میں آسانی کیلیے ایران کے ساتھ مشترکہ بینک کے قیام کا مطالبہ کیا۔

شامی سرکاری نیوز ایجنسی 'سانا' نے آج بروز منگل شامی وزیر اعظم حسین عرنوس  کے ساتھ ایران اور شام کے چیمبر آف کامرس کے ممبر کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں شام کے سرگرم معاشی کارکنوں اور کاروباری افراد نے سامان کے تبادلے کیلیے تہران اور دمشق کے مابین مالیاتی لین دین کو آسان بنانے کیلیے ایران کے ساتھ مشترکہ بینک کے قیام کا مطالبہ کیا۔

اس ملاقات کے دوران شامی وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے مابین معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ منصوبوں کی ترقی پر زور دیا جو قومی معیشت کی حمایت سے پیداواری ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha