اقوام متحدہ کے نمائندے  کا ایرانی نمائندے برائے امور افغانستان کے ساتھ تبادلہ خیال

تہران، ارنا - ایرانی وزیر امور خارجہ کے خصوصی نمائندے برائے افغان امور نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندے سے ملاقات کر کے افغانستان میں امن عمل اور دیرپا استحکام کے حصول کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر امور خارجہ کے خصوصی نمائندے برائے افغان امور' محمد ابراہیم طاہریان' نے آج بروز منگل اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور  خاتون"دبورا لیونز" کے ساتھ ملاقات کی۔

افغانستان میں مذاکرات کی تازہ ترین پیشرفت، افغانستان میں امن عمل اور سفارتی طریقوں سے پائیدار استحکام کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

طاہریان نے گزشتہ روز بھی افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر کے ساتھ ایک انٹرویو میں دوطرفہ تعلقات اور افغان امن عمل پر بات چیت کی۔

ایرانی عہدیدار نے روس اور جرمنی کے نمائندوں برائے افغان امور کے ساتھ ملاقات میں تشدد کو کم کرنے اور پائیدار امن کے قیام کے لئے سفارتی طریقوں کے ذریعے افغانستان کے دوست ممالک کی کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے افغانستان میں بحران کے خاتمے اور اس ملک کے عوام کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے بین افغان مذاکرات کو سب سے بہترین طریقہ قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha