ایران سے 2 فائلیں عالمی رجسٹریشن کیلئے یونیسکو بھیجی گئیں
علاقے اورامان

کاشان، ارنا- ایرانی علاقے "اوارامان" اور شمال- جنوب ریلوے کی فائلوں کو عالمی رجسٹریشن کے لئے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کو بھیجا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ برائے ثقافتی ورثے، سیاحت اور دستکاری صنعت کے ایک عہدیدار "فرہاد عزیزی" نے پیر کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اورمان کا علاقہ، کردستان اور کرمانشاہ کے صوبوں کے مابین واقع ہے جس میں 106 ہزار ایکڑ اراضی، 303 ہزار ایکڑ رقبے اور 700 دیہات ہیں جو اس خطے کی انسانی آبادی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عزیزی نے کہا کہ اس علاقے کی اہمیت کی پیش نظر، اس کی فائل مکمل ہوچکی ہے اور اسے یونیسکو بھیجا گیا ہے اور اسے عالمی ثقافتی ورثے میں رجسٹر ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اورامان میں 150 ایکڑ کے رقبے پر پھیلے ہوئے تین محفوظ علاقے، ایک ہزار اور 100 تاریخی اور پرانے اشیاء، 60 ناقابل تسخیر ثقافتی ورثے، 50 قدرتی ورثے اور ایک 700 سالہ باغ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1400 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ایران کی شمال- جنوب ریلوے لائن کی فائل کو عالمی رجسٹریشن کے لئے یونیسکو کو ارسال کردی گئی ہے۔

عزیزی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یونیسکو میں 24 ثقافتی ورثوں کو رجسٹر کیا ہے اور اس حوالے سے اس کو دنیا کی دسویں پوزیشن حاصل ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha