ایران اور چین کے اسپیکروں کا کورونا سے نمٹنے میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور

تہران، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ان کے چینی ہم منصب نے کورونا وبا سے نمٹنے اور ویکسین کی تیاری میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، "محمد باقر قالیباف" اور"الی جان شو" نے ایک وبینار میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی بالخصوص پارلیمانی تعلقات کی تقویت سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر گفتگو کی۔

اس موقع پر ایرانی اسپیکر نے کہا کہ تہران - بیجنگ دوستانہ تعلقات دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات اور بین الاقوامی حالات سے وابستہ نہیں رہے اور نہ ہی متاثر ہوں گے اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی مرضی یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنایا جائے۔

قالیباف نے چین کو کورونا کیخلاف مقابلہ کرنے اور ویکسین کی تیاری میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس وبا سے نمٹنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ویکسین کی تیاری میں ایرانی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران اور چین کی طبی ٹیموں اور سائنسی ماہرین کی کوششوں کو سراہا۔

قالیباف نے کورونا وبا سے نمٹنے اور ویکسین کی تیاری میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے ایران کیخلاف پابندیوں سے متعلق چین کے تعمیری موقف کو سراہتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر الی جان شو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک کورونا کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایران سے تجربات کے تبادلہ پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، کورونا سے نمٹنے اور ویکسین کی تیاری میں اسلامی جمہوریہ ایران سے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha