ایران اور پاکستان کے مابین ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ کی ضرورت

اسلام آباد، ارنا- پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور پاکستانی وزیر ریلوے نے ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاجروں کو مزید سہولیت کی فراہمی سمیت نقل و حمل اور مواصلات کے شعبوں میں ترقی کیلئے بین الاقوامی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، "مراد سعید" اور "سید محمد علی حسینی" نے پیر کے روز ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی تقویت پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے اقتصاد اور تجارتی شعبوں میں باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال سمیت کورونا وبا کے دوران پاک- ایران کے درمیان نقل و حمل کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان نئی سرحدی گزرگاہوں کے افتتاح پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں ٹریفک میں اضافے کے ساتھ ساتھ تاجروں اور ڈرائیوروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینا ہوگا۔

ایرانی سفیر اور پاکستانی وزیر ریلوے نے موجودہ مسائل اور مشکلات کو مشترکہ ورکنگ گروپ کے فریم ورک کے اندر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے نقل و حمل اور مواصلات کے شعبوں میں ترقی کیلئے ایران اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دوسری باضابطہ سرحد "ریمدان- گنبد" کا 19 دسمبر کو افتتاح کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha