میر جاوہ سرحدی بازاروں میں 2 سالہ نمائش کا انعقاد کیا گیا

زاہدان، ارنا- میرجاوہ سرحدی بازاروں میں نجی شعبے اور یزد، کرمان اور دیگر صوبوں کے تاجروں کے زیر اہتمام میں تعمیراتی صنعت، سیرامک ​​ٹائلس، گھریلو ایپلائینسز اور کھانے پینے کے شعبوں میں دو سالہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سے ملحقہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی بازاروں کے سربراہ "مبین علی میر" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش کا انعقاد، ملک بھر سے سیرامک ​​ٹائل مصنوعات، گھریلو سامان اور کھانے پینے کی چیزوں کی زیادہ فروخت کی راہ ہموار کرے گا اور پاکستانی تاجر بھی اس نمائش کا دورہ اور اس سے خرید کر سکتے ہیں۔

علی میر نے کہا کہ اس نمائش کا آغاز پہلی بار صوبے سیستان اور بلوچستان کے سرحدی بازاروں میں کیا گیا ہے اور یہ مستقبل میں اچھے دنوں کا وعدہ دیتا ہے کہ وہ برآمدات میں اضافہ کرے گا اور خطے میں روزگار کی ترقی میں مارکیٹوں کی صلاحیت کو بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کی قیمت میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ اس صوبے میں برآمد کرنے والوں اور درآمد کرنے والوں کی سرگرمی کیلئے مناسب فضا کی فراہمی ہوگی اور اور ان کے لئے زرمبادلہ کی واجبات صفر تک پہنچ جاتی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =