ایران قابل بھروسہ ملکوں سے 16 ملین کورونا ویکسین ڈوز کی درآمد کرے گا

ساوہ، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے ہیلتھ کمیشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ہم نے قابل بھروسہ ملکوں سے 16 ملین 800 ہزار کورونا ویکسین ڈوز کی درامدات کی منصوبہ بندی کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "حسینعلی شہریاری" نے آج بروز پیر کو شہر ساوہ میں 250 بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال کی تعمیر کے پروسس کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے مطابق، برطانیہ، امریکہ اور فرانس میں تیارکردہ فائرز ویکسین کی درآمدات پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن ہم قابل بھروسہ ملکوں سے کوورنا ویکسین کی درآمدات کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی درآمدات، محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے اور اب تک، دیگر ملکوں کو ویکسین کی درآمد کے لئے پیشگی ادائیگی کے طور پر 52 ملین ڈالر کی ادائیگی کی جا چکی ہے، اور اس منصوبے کے مطابق، اس ماہ کے آخر تک یہ ملک میں داخل ہوجائیں گی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے ہیلتھ کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ کچھ ویکسین، کلینیکل مرحلے کو اچھی طرح سے نہ گزرنے کی وجہ سے بہت ساری اموات کا سبب بنی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha