25 جنوری، 2021 12:12 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84198202
0 Persons
داعش کو تنظیم نو کی اجازت نہیں دیں گے: ایرانی ترجمان

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ ایران اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر عراق اور دیگر ممالک میں داعش کو اپنی تنظیم نو کی اجازت نہیں دے گا۔

 یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز پیر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران کی علاقائی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ہمارے خیال میں ہمارا مجوزہ طریقہ کار ایک اچھی تجویز اور باہمی تعاون کیلیے ایک اچھا فریم ورک ہے۔

خطیب زادہ نے مزید کہا کہ اگر سعودی عرب تشدد کو روکے اور غیرعلاقائی ممالک کے ساتھ تعاون نہ کرے اور اس تبدیلی کو ریاض کی تقریر اور طرز عمل میں دیکھیں تو ہم بھی اس ملک کے ساتھ تعاون کیلیے مزید موثر اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں دیکھ سکتے کہ ریاض کی جانب سے یمن میں روزانہ بمباری جاری ہے تو  ریاض کی جانب سے علاقائی مسائل کو حل کرنے کی تجویز کو قبول کریں۔ اسی لیےہمیں سعودی عرب کی جانب سے اپنے موقف کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نےامریکہ کی طرف سے پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں کہا کہ  ہم نے جوہری معاہدے میں کوئی نئی چیز نہیں دیکھی ہے۔ ہم نے پہلے بھی اپنا مؤقف بیان کیا ہے ، اور وہ یہ ہے کہ امریکہ کو پابندیوں کو ختم کرنا اور امریکہ اور دیگر فریقین کو معاہدے پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ جب تک ایسا نہیں ہوتا ایران بھی کچھ نہیں کرے گا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اگر دوسرا فریق اپنے وعدے پورے کرے تو ہم بھی اپنے وعدوں پر عمل کریں گے۔ ہم نے بہت ساری باتیں سنی ہیں ، اب عمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha