بنگلہ دیشی میلے میں ایرانی فلموں کی اعلی کارکردگی

تہران، ارنا- ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی فلموں "Sunless Shadows" اور"Trishko" کو بنگلہ دیش میں منعقدہ 19 ویں بین الاقوامی ڈاکا فلم فیسٹیول کے انعامات سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، 19 ویں ڈاکا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا 16 سے 24 جنوری تک انعقاد کیا گیا جس میں 35 ایرانی فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

منعقدہ اس میلے میں ایرانی ہدایتکار "مہرداد اسکویی" کی بنائی گئی دستاویزی فلم  Sunless Shadows کو سب سے بہترین دستاویزی فلم کے طور پر چن لیا گیا؛ اس کے علاوہ خاتون ایرانی ہدایتکار"شکیبا خالقی" کی بنائی گئی شارٹ فلم Trishko کو خاتون فلسمازوں کی سب سے بہترین شارٹ فلم کے طور پر منتخب کیا گیا۔

واضح رہے کہ Sunless Shadows دستاویزی فلم کی کہانی جرائم پیشہ نوجوانوں کی زندگی پر مبنی ہے جس میں زیادہ تر ان خواتین اور لڑکوں پر توجہ دی گئی ہے جنہوں نے دوسروں کی معاونت سے اپنے گھروالوں کے کسی مرد کو قتل کیا ہے؛ مہرداد اسکوئی کی بنائی گئی فلم کو اب تک مختلف بین الاقوامی میلوں کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہTrishko کی کہانی ایک ایسی نوجوان لڑکی سے متعلق ہے جو اپنی بلی "تریشکو" کے ساتھ تہران میں تنہا رہتی ہے جسے اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لئے اصفہان جانا پڑتا ہے؛ لیکن اس کو اپنی بلی کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ملا۔۔۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha