آزادی ٹاور میں "رقص قلم" ویڈیو مپنگ کا انعقاد ہوگا

تہران، ارنا- سلک روڈ کی پہلی بین الاقوامی نمائش "رقص قلم" میں موجود فن پاروں کو کل بروز پیر کو آزادی ٹاور میں بطور ویڈیو مپنگ، نمائش کیلئے پیش ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، کل بروز پیر کو تہران کے مقامی وقت کے مطابق 18:30 بجے میں خطاطی سے متعلق سلک روڈ کی پہلی بین الاقوامی نمائش کے فن پاروں کو آزادی ٹاور میں ویڈیو مپنگ کے طور پر منظر عام پر لایا جائے گا اور یہ مسلسل چار دنوں تک مقامی وقت کے مطابق 18:30 سے 20:00 تک جاری رہے گا۔

سارے عوام، صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آزادی ٹاور میں "رقص قلم" ویڈیو مپنگ کی تقریب میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، خطاطی سے متعلق ایرانی ماہرین کے فن پاروں کی نمائش کا بھی آزادی ٹاور میں افتتاح کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلک روڈ کی پہلی بین الاقوامی نمائش رقص قلم، 20 جنوری کو شہر مشہد میں افتتاح کیا گیا۔

اس ورچوئل نمائش میں 30 ممالک کے 800 فن کاروں کے فن پاروں کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

نیز اس عظیم بین الاقوامی ایونٹ کی تین روزہ کانفرنس 21 سے 23 جنوری تک جنوبی کوریا، ایران، بھارت، منگولیا، ازبیکستان، پاکستان، افغانستان، شام، الجیریا... جیسے ممالک کے مقررین کی موجودگی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

واضح رہے کہ آزادی ٹاور کے علاوہ، رقص قلم کی بین الاقوامی نمائش کے فن پاروں کو ایران کے دیگر شہروں بشمول مشہد، اراک، اصفہان، شیراز، ہمدان اور خمیر پورٹ میں بطور ویڈیو مپنگ نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس بین الاقوامی ایونٹ کا 28 جنوری کو حصہ لینے والے ممالک کے سفرا اور ثقافت اور آرٹ کے شعبے کے عہدیداروں کی شرکت سے 28 جنوری کا اختتام کیا جائے گا۔ 

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =