ایرانی شہر شیراز میں کھجور کی تیسری بین الاقوامی نمائش کا انعقاد ہوگا

شیراز، ارنا- ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبے فارس کے شہر شیراز میں کھجور کی تیسری بین الاقوامی نمائش کا 26 سے 29 جنوری تک انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار صوبے فارس کی زراعتی تنظیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "علیرضا واحدی پور" نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں ایران کے دیگر صوبوں سمیت افغانستان اور پاکستان کے نمائندوں کا حصہ لیں گے اور یہ شیراز میں واقع گلستان ٹاون میں 35 اسٹالز کیساتھ انعقاد ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش کا نعرہ پائیدار پیداوار، پائیدار روزگار کی فراہمی، اور پائیدار برآمدات ہے۔

واحدی پور نے کہا کہ اس نمائش کا کوورنا سے متعلق صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے سے انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس نمائش کے لئے ٹکٹ وصول کرنے کا طریقہ مکمل طور پر مفت ہے اور درخواست گزار اسے حاصل کرنے کے لئے  فارس انٹرنیشنل نمائش کمپنی کی ویب سائٹ www.farsfair.ir پر رجوع کرسکتے ہیں۔

واحدی پور نے کہا کہ  لک کے جنوب میں کھجور پروسیسنگ اور پیکیجنگ صنعتوں کے میدان میں صوبے فارس کو پہلی پوزیشن حاصل ہے اور اس حوالے سے 65 صنعتی یونٹس سرگرم عمل ہیں جن کی وجہ سے 513 ہزار افراد کیلئے روزگار کی فراہمی ہوگئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha