7 ایرانی کمپنیاں اقوام متحدہ کے موسمیاتی ٹیکنالوجی نیٹ ورک CTCN کے ممبر بن گئیں

تہران، ارنا- 7 ایرانی کمپنیاں، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) کے تحت، کلائمیٹ ٹیکنالوجی نیٹ ورک میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق، ماحولیاتی شعبے میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی مقاصد میں سے ایک، ترقی پذیر ممالک کو ماحول دوست ٹیکنالوجیز کی منتقلی کا ہے۔

لہذا؛ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی)، ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے مابین مربوط پروگرام فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ ماحول دوست ٹیکنالوجی یا تکنیکی معلومات کو فروغ دینے، سہولیات اور مالی اعانت یا ان تک رسائی جیسے اہداف کے حصول ہوجائیں گے۔

ممالک کے نمائندے "موسمیاتی ٹیکنالوجیز کے لئے قومی مجاز اتھارٹی" کے نام سے جانے جاتے ہیں؛ ایک قابل قومی تنظیم یا ادارہ ہے جو اقوام متحدہ کے کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے لئے ممالک کے ذریعہ نامزد کیا گیا ہے۔

اور ان کا بنیادی کام، ماحول دوست اور ٹیکنالوجی سنٹر کے ساتھ بات چیت کرنا ہے تاکہ ماحول دوست ٹیکنالوجی کے لئے درخواستیں بھیجیں، ان کی ترقی کی جاسکے اور انہیں ترقی پذیر ممالک میں منتقل کیا جاسکے۔

اب تک 7 ایرانی کمپنیاں، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) کے تحت، کلائمیٹ ٹیکنالوجی نیٹ ورک میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 2 =