23 جنوری، 2021، 1:37 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84195882
T T
0 Persons
ایران میں فروری سے کورونا ویکسینیشن کا آغاز

تہران، ارنا – ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ملک میں فروری سے کورونا ویکسینیشن شروع ہوگی اور گھریلو ویکسین آنے تک غیر ملکی ویکسینوں کا استعمال ضروری ہے۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کے روز کرونا کے قومی ہیڈ کوارٹر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ  ملک میں کورونا ویکسینیشن کا فروری سے شروع کی جائے گی اور ملکی ویکسین کی آمد تک غیر ملکی ویکسینوں کا استعمال ضروری ہے۔

انہوں نے اندرونی اور بیرونی ویکسین کے شعبے میں اچھی کامیابیوں  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اگلے سال ہمارے پاس تین ویکسینیں موجود ہیں اور ان میں سے کچھ بہار کے اختتام تک تیار کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ برکت ، رازی اور پاستور کی تین ایرانی ویکسین ہیں جو اگلے سال کے موسم بہار اور گرما تک تیار ہوں گی۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .