یہ بات "علیرضا رزم حسینی" نے جمعرات کے روز ایرانی صوبے قم میں پاکشوما صنعتی یونٹ میں فرج اور فریزر کی مختلف قسم کی پہلی روبوٹک پروڈکشن لائن کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو سامان کی درآمدات پر پابندیاں اس کی پیداوار میں اضافے کا سبب بنی اور کچھ مصنوعات میں پیداوار میں 100 فیصد اضافہ حاصل کیا گیا۔
رزم حسینی نے کہا کہ ملک میں گھریلو سامان کے پرزوں کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور مختلف اشیا میں استعمال ہونے والے کم از کم 40 فیصد حصے گھریلو طور پر تیار ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ پابندیاں ختم کردی گئیں تو وہ توقع کرتے ہیں کہ گھریلو سامان کی پیداوار میں ہونے والی پیشرفت کی وجہ سے اس کی پیداوار میں ترقی جاری رہے گی اور یہاں تک کہ ان مصنوعات کی برآمد ممکن ہوگی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

قم، ارنا – ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 9 مہینوں کے دوران گھریلو آلات کی پیداواری میں 48 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران میں گھریلو سامان کی تیاری میں 52 فیصد کا اضافہ
تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران، ایک ملین 964 ہزار…
آپ کا تبصرہ