ارنا اور تھائی لینڈ نیوز ایجنسیوں کا میڈیا تعاون بڑھانے کیلئے پر عزم

تہران، ارنا - ایران کے وزیر ثقافت کہا ہے کہ ارنا اور تھائی نیوز ایجنسیوں کے دستخط شدہ معاہدے کے مطابق میڈیا تعلقات کو بڑھانے کے لئے مزید کام کیا جاسکتا ہے تاکہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے بارے میں بہتر تفہیم حاصل ہوسکے۔

یہ بات "سید عباس صالحی" نے بدھ کے روز تھائی لین‍ڈ کے نئے سفیر پونگپراپنت کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور تھائی لینڈ کے درمیان بہت پہلے سے تعلقات ہیں ، امید ہے کہ اس راستے میں مزید وسعت آئے گی۔
صالحی نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے علاقوں میں سیاحت اور تہذیب میں بہت اہم ہیں اور تاریخی طور پر دیکھا جائے تو ایران اور تھائی لینڈ کے تعلقات 400 سال پہلے کے ہیں جب شیخ احمد قومی نے تھائی لینڈ کا رخ کیا تھا۔
انہوں نے اگلے ہفتے ہونے والے تھائی ہم منصب کے ساتھ اپنی آن لائن ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں ثقافتی اور COVID-19 وبائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تھائی لین‍ڈ کے سفیر نے کہا کہ 400 سال طویل تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، دونوں عوام کو اس انداز سے کام کرنا چاہئے کہ ان لوگوں کو ان تعلقات سے آگاہی حاصل ہو اور ان کو وسعت دینے کی کوشش کی جائے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha