ایران اور روس کا گاڑی اور ہوائی جہاز کی تیاری کے شعبوں میں تعاون پر زور

ماسکو، ارنا- ایران اور روس کے عہدیداروں نے حالیہ مشترکہ تجارتی اور صنعتی وبینار میں گاڑی، ہوائی جہاز، ہلی کاپٹر اور جہاز سازی کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایران اور روس کے درمیان مشترکہ تجارتی اور صنعتی وبینار کا آج بروز منگل کو انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے نائب وزرا برائے تجارت اور صنعت کے امور نے حصہ لیا تھا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے میں گاڑی، ہوائی جہاز، ہلی کاپٹر اور جہاز سازی کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔

اس اجلاس میں شریک "حمید زادبوم" اور ان کے روسی ہم منصب "اولگ ریزانتسف" سمیت روس میں تعینات ایرانی سفیر "کاظم جلالی" اور ترقیاتی تنظیم میں سرگرم افراد نے ایران اور روس کے درمیان تجارتی اور صنعتی تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر نائب ایرانی وزیر تجارت نے کہا کہ ہم گذشتہ سال ایران اور روس کے مابین تجارت میں اضافے پر خوش ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کی بڑی صلاحیتوں کی وجہ سے باہمی تجارت میں اضافہ ہوگا۔

در این اثنا نائب روسی وزیر تجارت نے ایران سے تعمیری مذاکرات پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کی کانفرنس کو ایران اور روس کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون سے متعلق مشترکہ کمیشن کے فریم ورک کے تحت روسی صنعت ورکنگ گروپ کے اجلاس کی پیش کش سمجھتا ہوں

واضح رہے کہ اس کانفرنس میں، ایرانی اور روسی فریقین نے چار ورکنگ گروپوں کے فریم ورک کے تحت ان شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے امکان پر تبادلہ خیال کیا، جن میں ہوائی جہاز کی تیاری، جہاز سازی، آٹوموبائل مینوفیکچرنگ اور اشیائے خورد و نوش کی تجارت شامل ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha