ایران میں کورونا ویکسینیشن آنے والے ہفتوں میں شروع ہوگی: صدر روحانی

تہران، ارنا- ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت، آنے والے ہفتوں میں ملک میں خریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کے داخل ہونے سے ویکسینیشن کے عمل کا آغاز کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز منگل کو کورونا کی قومی روک تھام کمیٹی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کرونا ویکسین کی تیاری ، فراہمی اور درآمد کے لئے درکار کرنسی اور وسائل کی فراہمی کے لئے تازہ ترین اقدامات سے متعلق، وزارت صحت، وزارت تجارت، کان کنی اور صنعت کی پیش کی گئی رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ کورونا ویکسین کی فراہمی ملک کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ طبی ادویات اور سازو سامان کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کوورنا ویکسین کی تیاری اور فراہمی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کی پابندیوں، رکاوٹوں اور ویکسینوں کی مالی اعانت پر پابندی نہ ہوتی تو ہم یقینی طور پر بہت جلد ویکسینیشن کا عمل شروع کر سکتے تھے اور یہی جرم امریکیوں نے ایرانی عوام کیخلاف کیا۔

صدر روحانی نے کہا کہ ان تمام پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود ہم نے کورونا ویکسین کی خریداری پر ضروری اقدامات اٹھائے ہیں اور ویکسین کی پہلی کھیپ آنے والے ہفتوں میں ملک میں داخل ہوتی ہے جس کے فورا بعد ہم ویکسینیشین کے عمل کا آغاز کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha