افغانستان میں ہرات- مزار شریف ریلوے لائن کی تعمیر پر تیار ہیں: ایران

تہران، ارنا- ایرانی وزیر برائے شہری ترقی اور مواصلات نے کہا ہے کہ ہماری حکمت عملی علاقے میں پائیدار قیام امن ہے اور ہم خواف- ہرات ریلوے لائن کو مزار شریف سے منسلک کرنے پر تیار ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار "محمد اسلامی" نے آج بروز منگل کو افغانستان ریلوے عملے کی تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملکوں میں ترقی اور پیشرفت؛ ایران کی ترقی سے جوڑی ہوئی ہیں اور ہمسایہ ملکوں میں قیام امن اور سلامتی ایران میں قیام امن اور سلامتی کے برابر ہے۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ ایران کی پائیدار حکمت عملی میں سے ایک یہ ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے، غیر ملکیوں کو اقوام کی تقدیر میں مداخلت کرنے سے روکا جائے، اور سب ممالک غیر ملکی مداخلت کے بغیر اپنی تقدیر کا تعین کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہے اور اس حوالے سے ہم افغانستان کے عوام کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔

اسلامی نے کہا کہ ہم ثقافتی اور تاریخی روابط کو تمام عنوانات میں ظاہر کرنے اور دنیا کو یہ بتانے کیلئے تیار ہیں کہ تمام متمدن اقوام اپنے ملک کو انسانی دولت اور خدا کے عطا کردہ ذخائر کیساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ افغانستان ریلوے کے عملے اس موقع سے بخوبی فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ریلوے کی صنعت کی ترقی میں تعمیری کردار ادا کرسکیں گے۔

ایرانی وزیر برائے شہری ترقی اور مواصلات نے کہا ہے کہ ہماری حکمت عملی علاقے میں پائیدار قیام امن ہے اور ہم خواف- ہرات ریلوے لائن کو مزار شریف سے منسلک کرنے پر تیار ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha