بائیڈن کی حکومت کو پرکنے میں ہماری کوئی جلدی نہیں ہے

نیویارک، ارنا- اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے ایران کیخلاف امریکی معاشی جنگ کے باوجود کورونا کیخلاف لڑنے میں ایرانی حکومت کی مضبوطی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بائیڈن کی حکومت اور اس کیجانب سے پابندیوں کی منسوجی کے وعدے پر عمل کرنے کو پرکنے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار "مجید تخت روانچی" نے پیر کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے ایران کیخلاف امریکی معاشی جنگ کے باوجود کورونا کیخلاف لڑنے میں ایرانی حکومت کی مضبوطی کو سراہا۔

تخت روانچی نے امریکی منتخب صدر جوبائیڈن اور امریکی اعلی حکام کیجانب سے ایران جوہری معاہدے میں واپسی سے متعلق بیانات کے حوالے سے کہا کہ کیا بایئڈن ٹرمپ کی غیر انسانی پالیسی "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کو ہٹا کر پابندیوں کی منسوخی سے اپنے کیے گئے وعدوں کو نبھائیں گے؟

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ بائیڈن کی حکومت کو پرکنے میں ہماری کوئی جلدی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی منتخب صدر جوبائیڈن نے انتخابات میں جیتنے سے پہلے ایران جوہری معاہدے میں از سر نو شمولیت کا وعدہ دیا تھا۔

ماہرین کا عقیدہ ہے کہ جب تک ایران، جوہری وعدوں پر پوری طرح عمل نہ کرے تو امریکہ ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو نہیں اٹھائے گا۔

تا ہم ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس سے پہلے کہا تھا کہ پابندیوں کی منسوخی اور ایران کیجانب سے جوہری وعدوں میں واپسی کیلئے وقت کا تقاضا نہیں ہے اور بائیڈن تین ایگزیکٹو آرڈرز کے ساتھ پابندیاں ختم کرسکتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha