18 جنوری، 2021 4:33 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84189475
0 Persons
بائیڈن کو خطرات کو مواقع میں بدلنا ہوگا: ایرانی سفیر

اسلام آباد، ارنا- پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے ٹرمپ کو ایران کیخلاف ریاستی دہشتگردی عائد کرنے کے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کو امریکی یکطرقہ اقدامات کی وجہ سے رونما ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو جوہری معاہدے کے دیگر فریقین سمیت اس معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار "سید محمد علی حسینی" نے پاکستان کی پی ٹی وی نیوز چینل سے انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس انٹرویو میں، علاقائی مسائل سے متعلق ایران کی مجموعی پالیسی، پڑوسی ملکوں کے درمیان تعاون، ایشیا کے جنوب اور جنوب مغرب میں کشیدگی کو کم کرنے کی ایرانی حمایت، کوورنا وبا کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایران کے موثر اقدامات اور پاک- ایرانی تعلقات کے فروغ سے متعلق بات چیت کی۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، قیام امن اور سلامتی کے منصوبوں کا حامی ہے اور وہ اس حوالے سے بدستور علاقائی تعاون اور کشیدگی میں کمی لانے کیلئے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میں سفارتی اور پُرامن طریقوں پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زر دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اختلافات کا شکار ممالک سے تعلقات کی بحالی پر تیار ہے۔

حسینی نے علاقے میں بعض اشتعال انگیز اقدامات بالخصوص ناجائز صہیونی ریاست کی سازشوں اور فوجی مہم جوئیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست، وائٹ ہاوس میں ٹرمپ کے آخری ایام کے قیام میں بھی خطے میں اشتعال انگیز اقدامات اور فوجی مہم جوئی کے درپے ہے۔

ایرانی سفیر نے صہیونی ریاست کو انتباہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہر کسی طرح کی اسٹریٹجک غلطی اور اپنی سرزمین پر جارحیت کا سختی سے جواب دے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha