ایرانی انیمیشن کو ڈچ میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی انیمیشن The Switchman کو نیڈرلینڈز میں منعقدہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین انیمیشن کے طور پر چن لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، نیڈرلینڈز میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال کی خاطر، FluXus فلم فیسٹیول کا آن لائن انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی فنکار "مہدی خرمیان" کی بنائی گئی انیمیشن The Switchman کو سب سے بہترین انیمیشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ انیمیشن ایک بوڑھے سوئچ مین کے بارے میں ہے جو سالوں سے ایک اسٹیشن میں کسی عورت کا انتظار کر رہی ہے یہاں تک کہ اسے یہ معلوم ہوجائے کہ یہ عورت اس کے تخیل میں ہے۔۔۔

فیسٹیول کی ویب سائٹ میں اس انیمیشن سے متعلق کہا گیا ہے کہ The Switchman ایک ایسی فلم ہے جس میں ایک بہترین آرٹ فارم اور تفصیلات ہیں؛ یہ ایک آفاقی فلم ہے جہاں ہر ایک محسوس کرسکتا ہے کہ کس طرح اور کس خوبصورت انداز میں، فلم کے مرکزی کردار کیساتھ ہمراہ ہوسکتا ہے جو ابھی بھی اپنی زندگی کی محبت سے وابستہ ہے۔

منعقدہ اس فیسٹیول میں ایرانی ہدایتکار "محسن رضاپور" کی بنائی گئی انیمیشن Eaten کو بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ فلوکس فیسٹیول بچوں اور بڑوں کے لئے انیمیشن اور شارٹ فلموں کے لئے مختص ہے، اور ہرسال سیکڑوں فلمیں اس میلے میں نمائش کیلئے پیش کی جاتی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha