ایران کی میزبانی میں 9 ممالک کی شرکت سے بین الاقوامی ٹینس مقابلوں کا انعقاد ہوگا

تہران، ارنا-ایران کے جنوبی جزیرے کیش میں بین الاقوامی ٹینس مقابلوں کا 9 ممالک کے نمائندوں کی شرکت سے 23 جنوری کو انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ان مقابلوں کا 23 سے 31 جنوری تک کیش کے المکپس کملیکس میں انعقاد کیا جائے گا۔

ان مقابلوں کے مردوں کے حصے میں، فرانس، رومانیہ، ایران، امریکہ، ترکی اور چیک اور خواتین کے حصے میں ایران، روس، ترکی، مالی اور لٹویا کے نمائندے حصہ لیں گے۔

ان مقابلوں کا دو حصوں بشمول انفرادی اور 2 افراد پر مشتمل ٹیموں کی شکل میں انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کیش میں منعقد کیے گئے ان مقابلوں کے پچھلے دورمیں، مردوں کے حصے میں یوکرائن اور فرانس کے نمائندوں نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا اور ایرانی کھیلاڑیوں "یونس طلاور" اور"آرین اسماعیل پور" بھی مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر کھڑے رہیں۔

خواتین کے حصے میں میں ایرانی خاتوں کھیلاڑیوں "مشکات الزہرا" اور "مہتا خانلو" نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن کو حاصل کرلیا اور ایران سے "ماندرگار فرزامی" اور مالی کی خاتون نمائندہ مشترکہ طور پر تیسری پوزین پر کھڑی رہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha