18 جنوری، 2021 2:47 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84189355
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس کی شرح اموات کی تازہ ترین صورتحال

تہران،ارنا- ایرانی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک میں ایک ملین و 336 ہزار اور 217 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سیما سادات لاری" نے پیر کے روز کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 83 افراد کے انتقال کے ساتھ ایران میں کورونا وائرس سے جان بحق ہونے والوں کی گنتی ۵۶ ہزار و ۸۸۶ افراد تک پہنچ گئی ہے۔
لاری نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے اب تک طبی ٹیموں کی کوششوں سے  کرونا وائرس سے متاثرہ ایک ملین  اور 125 ہزار اور 449 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 4348 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ابھی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

لاری کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 8 ملین و 580 ہزار 126 کرونا وائرس ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کے شمالی شہروں بشمول آمل، بابل، تنکابن، جویبار، رامسر، ساری، سوادکوہ، فریدونکنار، قائمشهر و نکا کی صورتحال کو غیر معمول ہے۔
یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر میں 95 ملین سے زیادہ افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس سے 2 ملین سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha