خاتون کولمبیائی نے حضرت معصومہ (س) کے مقدس روضے پر اسلام کو قبول کر لیا

قم، ارنا - کولمبیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون "جیزل آبیا کاستیانوس" نے ایرانی صوبے قم میں حضرت معصومہ (س) کے مقدس روضے پر دین اسلام کو قبول کرلیا.

انہوں نے اتوار کے روز حضرت فاطمہ (س) کے یوم شہادت کے موقع پر کلمہ پڑھ کر شہادت دی اور اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
یاد رہے کہ حضرت عیسی (ع) کے یوم پیدائش کے موقع پر بولیویا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے حضرت معصومہ  (س) کے مقدس روضے پر دین اسلام کو قبول کرلیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے 2 سالوں میں ایران کو کرونا حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کچھ غیرملکی زائرین ایران اور مقدس شہر قم میں کم آئے ہیں ، لیکن اسلام قبول کرنے کے 40 واقعات حضرت معصومہ کے مقدس مزار میں درج ہیں۔
اللہ پاک نے اس اسلام میں اس قدر خوبصورتی رکھی ہے کہ کوئی لادین بھی اس کا بغور مطالعہ کر لے تو وہ اس کی حقانیت کو مانے بغیر رہ نہیں پاتا یہی وجہ ہے کہ اسلام فوبیا کی تھیوری کے باوجود ہر آنے والے دن کیساتھ دنیا میں مسلمانوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 0 =