تفصیلات کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز ہفتے کو ایک سرکاری انتباہی نوٹ جاری کرنے اور سوئس سفارتخانے کے ذریعے اسے امریکہ کا حوالہ کرنے کی اطلاع دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نوٹ میں امریکہ کو انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ بین الاقوامی تنظیموں بشمول اقوام متحدہ، عالمی بینک، اور بین الاقوامی مالیانی فنڈ میں تعینات ایرانی سفارتکاروں کیخلاف اپنے غیر قانونی اقدامات سے دستبردار نہ ہوجائے تو ہم عالمی عدالت انصاف میں اس کیخلاف مقدمہ چلائیں گے۔
خطیب زادہ نے کہا کہ امریکی حکومت نے طویل عرصے سے بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی کرتے ہوئے بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات ایرانی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانوں پر ظلم و ستم کیا ہے اور ان اقدامات سے ایرانی سفارت کاروں اور متعدد دوسرے ممالک کے کام میں خلل پڑ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے متعدد بین الاقوامی تنظیموں کی میزبان کی حیثیت سے اپنے کیے گئے وعدوں کو نہیں نبھایا ہے اور وہ کبھی ایک قابل میزبان نہیں رہی ہے۔
خطیب زادہ نے کہا کہ اس نے اقوام متحدہ کی پوری تاریخ میں، اختلافات کا شکار دیگر ممالک کے سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ اور بچوں کو ستانے کی کوشش کی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ