ان خیالات کا اظہار "شفیق ایوب" نے آج بروز ہفتے کو ایرانی تنظیم برائے شہدا کے امور کے نائب سربراہ اور شہدا کے کچھ اہل خانوں کیساتھ منعقدہ ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے حضرت زہرا (س) کی یوم شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مزاحمت کی راہ میں جد و جہد کرنے والے شہید جنرل سلیمانی سے خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے شامی سرزمین کے دفاع اور مزاحمت کی راہ میں شہدا کی قربانیوں کو دو اسلامی ممالک؛ ایران اور شام کے درمیان تعلقات میں مزید مضبوطی کی باعث قرار دے دیا۔
شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم شہدا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، سامراجیت کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے جو ایران اور شام کی مشترکہ کامیابی ہوگی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔
امریکہ کے اس اقدام کے رد عمل نے پاسداران اسلامی انقلاب فورسز نے عراقی صوبے الانبار میں واقع امریکی فوجی بیس "عین الاسد" مکو میزائلوں کا نشانہ بنایا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ