15 جنوری، 2021 8:11 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84186679
0 Persons
کرہ ارض بغیر ٹرمپ حکومت کے ایک بہتر جگہ ہوگی: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ حکومت کے آخری دنوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرہ ارض، ان کے بغیر ایک بہتر جگہ ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز جمعہ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ حکومت نے انسانیت کو جو نقصان پہنچایا ہے وہ اس حکومت کے انتہا پسندوں کی نظر میں کافی نہیں ہے۔

ظریف نے کہا کہ دہشت گردی کی فہرست میں حوثیوں کو شامل کرنا، یمن میں انسانیت کے خوفناک خواب کو خراب کرنے کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کے شرمناک آخری ایام میں، وزیر خارجہ پومپیو کے ایران کے خلاف جنگی جنون پر مبنی جھوٹوں سے ان کی امن کی مکمل لاپروائی ظاہر ہوتی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 8 =