ایران میں "سمندری طاقت 99" نامی مشق میں مختلف قسم کروز میزائلز کو لانچ کیا گیا

تہران، ارنا- ایرانی بحریہ فورسز نے "سمندری طاقت 99" نامی مشق کے آخری مرحلے میں سمندر سے مار کرنے والے مختلف قسم کروز میزائلز کا کامیاب تجریہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق، آرمی نیوی کے جہازوں کے کنارے اور ڈیک سے فائر کیے گئے لانگ رینج کے مختلف قسم کے کروز میزائل نے بحر ہند اور عمومی تربیتی علاقے میں کامیابی کیساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

سمندری طاقت 99 نامی مشق کے ترجمان ایڈمیرل "حمزہ کاویانی" نے کہا کہ آج، ہمارے پاس بحری کروز میزائلوں کے میدان میں بہت اعلی صلاحیتیں ہیں اور ان میزائلوں کی ایک وسیع رینج، بحریہ کو دستیاب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ کو دستیاب مختلف مطلوبہ حدود میں بحری کروز میزائلوں کی طاقت نے انہیں بحری جنگوں کے میدان میں ایک موثر اور فیصلہ کن ہتھیار بنا دیا ہے۔

ایڈمیرل کاویانی کا کہنا ہے کہ کہ مشق میں استعمال ہونے والے کچھ ہتھیاروں اور سسٹموں کی درجہ بندی کے مسائل کی وجہ سے انہیں منظرم عام میں اور میڈیا میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کو جانا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری سرحدوں پر کسی بھی حملے اور جارحیت کی صورت میں، انہیں ساحل اور سمندر سے کروز میزائلوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی بحریہ کی سمندری طاقت 99 نامی مشق بدھ کے روز مکران سواحل اور بحر ہند کے شمال میں آغاز کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =